توانائی کے حوالے سے جلد اچھی خبر دیں گے۔وزیراعظم
وفد سعودی عرب روانہ ہوگیا ہے، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبے پر بات کرے گا۔شہباز شریف
اسلام آباد(نمائندہ جاوید اقبال)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نےکہا ہے کہ توانائی کے حوالے سے جلد اچھی خبر دینگے۔ وفاقی کابینہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سردیوں میں ایک پیکیج لارہے ہیں اور توانائی کے حوالے سے اچھی خبر ہے جو جلد دیں گے۔انہوں نے کہا کہ شرح سود میں بتدریج کمی آرہی ہے، ان شاء اللہ معیشت اچھے طریقے سےآگے بڑھے گی، وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جو کمر کس لیتی ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کا وفد سعودی عرب روانہ ہوگیا ہے، پاکستان کا وفد آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبے پر بات کرے گا۔وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں نےسعودی عرب کا دورہ کیا تھا اور محمد بن سلمان سے گفتگو ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔