اہم خبریںپاکستان

تمام غیر ملکی افراد کے ویزا میں 30 اپریل تک توسیع کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تمام غیر ملکی افراد کے ویزا میں 30 اپریل تک توسیع کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ فیصلہ لوگوں کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔ احکامات اور تفصیلات نادرا کی ویب سائٹ پر بھی میسر کر دی جائیں گی۔

وزارت داخلہ نے اپنے نوٹیفیکشن میں کہا ہے کہ امید ہے اس سلسلے میں تمام غیر ملکی افراد کو کسی قسم کی مشکل کا سامنا نہیں ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You