تقریبا 20 سال کےعرصے تک صرف امریکی اور سوویت خلا بازوں نے خلا پر اپنی اجارہ داری قائم رکھی
? ? خلا بازیاں ? چاند قدمیاں ?
تقریبا 20 سال کےعرصے تک صرف امریکی اور سوویت خلا بازوں نے خلا پر اپنی اجارہ داری قائم رکھی
جبکہ دنیا کی باقی تمام اقوام میں سے چیکو سلوواکیہ قوم کے فرد مسٹر ولادیمیر ریم Vladimir Reme کو ہی سویت خلائی مشن Soviet Soyuz 28 کے ذریعے1978 خلا تک رسائی حاصل کرنے میں کامیابہ ہوئی لیکن اس کے بعد سے اب تک کئی اقوام کے افراد امریکی اور سویت یا روس کے مختلف اوقات میں بھیجے گئے خلائی مشن میں شامل ہو کر خلا کی سیر کر چکے ہیں.
سوویت خلاباز مسٹر یوری گیگارین Yuri Alekseyevich Gagarin سویت خلائی جہاز Vostok 1 کے ذریعے اپریل 1961 سب سے پہلے خلا میں پہنچے اور اس کے کچھ ہفتوں بعد ہی اس کی دیکھا دیکھی امریکی خلا باز ایلن یپرڈ Alan Shepard خلائی جہاز فریڈم Freedom 7 میں سوار ہو کر خلا میں جا پہنچا. جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان خلائی دوڑوں کا مقابلےکا آغاز ہو گیا.
?خلا بازیاں (Spacewalk (EVA
یوں تو خلائی قدمی یا اسپیس واک عجب مضحکہ خیز اصطلاح معلوم ہوتی ہے,گو کہ خلاباز اسے ایکسٹرا وہیکلر ایکٹیویٹی (Extravehicular Activity (EVA کہتے ہیں اور EVA یا خلابازیاں Spacewalks کرنا انتہائی خطرناک اور جان جوکھوں والا کام ہے. 1965 کے تیسرے ماہ میں سوویت خلاباز مسٹر الیکسی لیوونوف Alexei Leonov نے خلا میں اسپیس کرافٹ سے باہر نکل کر نکل کر 12 منٹ نو سیکنڈ کی سب سے پہلی خلابازی یا اسپیس واک کرنے کا شرف حاصل کیا جبکہ یہ اپنے اسپیس کرافٹ سے ایک 5.4 میٹر (17.6 فٹ) لمبے کیبل سے جڑا ہوا تھا. خلا باز لیوونوف نے اس مشن میں بہت بہادری دکھائی گو کہ اس کے پاس اسپیس کرافٹ میں واپسی کے لئے صرف پانچ منٹ کا وقت تھااگر اس مختصر وقت میں خلاباز لیوونوف کی واپسی نا ہو پاتی تو وہ اور اسکا خلائی جہاز زمین کی مکمل کالی پرچھائی میں ڈوب سکتا تھا.
الیکسی لیوونوف کی خلا بازی کے بعد 3 جون 1965 کو ناسا کے جیمینی 4 Gemini خلائی مشن کے ذریعے خلا باز مسٹر ایڈ وائٹ Ed White خلا میں اپنے خلائی جہاز سے 25foot (7.6 meter) لمبی کیبل سے خود کو جوڑ کر باہر خلا میں 23 منٹ تک خلا بازی یا اسپیس واک کرنے والا پہلا امریکی خلا باز تھا.
? خلا میں دور ترین طے کیا گیا فاصلہ
زمین سے سب سے زیادہ دوری کی مسافت یا فاصلہ طے کرنے کا ریکارڈ کئی دہائیوں سے قائم ہےاور ابھی تک ان خلا نوردوں نے زمین سے دورسے دور صرف چاند تک ہی جانےکے لئے خلائی دوڑیں لگائی ہیں.
امریکی خلائی ادرے ناسا کے مطابق آج سے پچاس سال پہلے اپریل 1970 ناسا کے چاند کی سطح پر اترنے کے لئے بھیجے جانے والے تیسرے مشن کے خلائی جہاز ”اپولو Apollo13“ میں شامل خلابازوں نے چاند کے زمین سے بے حد دور ترین مقام پر 254 کلومیٹر کی اونچائی پر سے چکر لگانا پڑا جو کہ ایک بےحد ہنگامی اور انتہائی خطرناک صورتحال میں کیا گیا جو کہ زمین سے خلا میں 248،655 میل (400،171 کلومیٹر) دوری یا فاصلہ بنتا ہے. یہ مشن چاند پر اترے بغیر ہی لوٹ گیا تھا.
? چاند قدمیاں Moonwalks
دسمبر 1972 میں ، امریکی خلائی ادرے ناسا کے چاند تک جانے والے آخری خلائی مشن اپولو 17, میں شامل دو خلاباز ہیریسن شمٹ Harrison Schmitt اور اِیوجین سرنین Eugene Cernan نے تقریباً 75 گھنٹے تک ہی کا وقت چاند کی بے فضا سطح پر گزارے ہیں,یا تین دن تک یہ چاند پر رہے ہیں اور اس تمام عرصے میں یہ دونوں تین مرتبہ ہی ” چاند قدمیاں “ moonwalks کر کے چاند کی خاک کو چھانتے رہے ہیں اور ان دونوں خلا نوردوں کی تین بار چاند کی سطح پر کی گئی چاند قدمیوں moonwalks کا کل ملا کر مجموعی وقت 22 گھنٹے تک بنتا ہے. چاند پر ان دو خلا نوردوں کا گزارا گیا یہی وقت سب سے زیادہ ہے. مشن اپولو 17 آخری بار خلابازوں کو چاند تک لے گیا تھا اور شاید اسی سبب خلاباز بھی زیادہ وقت چاند پر گزارنے سے خود باز نا رکھ سکے.
سب سے پہلے 1969 میں پہلی مرتبہ چاند کی سطح پر چاند قدمی moonwalk جولائی کے دن,نیل آرمسٹرونگ اور ساتھی بز آلڈرین Buzz Aldrin نے ایگل چاند ماڈیول Eagle lunar module سے باہر آ کر کی, یہ تقریباً ڈھائی گھنٹے تک چاند پر اچھل کود کرتے رہے.
?سلمان رضا