اہم خبریںپاکستان

تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکج سے صنعتوں کو فروغ ملے گا:‌ فردوس عاشق

اسلام آباد: وزیراعظم کی معاون خصوصی اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکج اور صنعت کا درجہ دینے سے دیگر صنعتوں کو بھی فروغ ملے گا۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم کا یہ اقدام امیدِ نو اور ترقی کا پیغام ہے۔ مزدور طبقے سے سرمایہ دار برادری سمیت دیگر استفادہ حاصل کریں گے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ فکسڈ ٹیکس کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے سیمنٹ اور سٹیل انڈسٹری کے سوا تمام تعمیراتی شعبوں پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔ تعمیراتی شعبے کے تحریک پانے سے دیگر صنعتوں کو نئی زندگی ملے گی جس سے ہنرمند اور غیرہنرمند محنت کش مستفید ہوں گے۔

Dr. Firdous Ashiq Awan
@Dr_FirdousPTI
· 3h
تعمیراتی شعبے کیلئے مراعاتی پیکج اور صنعت کا درجہ دینے سے دیگر صنعتوں کو فروغ ملے گا۔ وزیراعظم کا یہ اقدام امیدنو اور ترقی کا پیغام ہے۔ مزدور طبقےسے سرمایہ دار برادری سب اس سے استفادہ حاصل کریں گے۔2/1#CoronaFreePakistan

Dr. Firdous Ashiq Awan
@Dr_FirdousPTI
فکسڈ ٹیکس کا مطالبہ تسلیم کرتے ہوئے سیمنٹ اور سٹیل انڈسٹری کے سوا تمام تعمیراتی شعبوں پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دیا گیا ہے۔2/2#CoronaFreePakistan

168
9:03 AM – Apr 5, 2020
Twitter Ads info and privacy
34 people are talking about this
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ یہ پیکیج تعمیر وطن، عوام کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا، نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے صرف 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا جبکہ 90 فیصد ٹیکس رعایت دی جارہی ہے۔ تعمیرات کے شعبے کی ترقی محنت کشوں، مزدوروں کی ترقی ہے۔

Dr. Firdous Ashiq Awan
@Dr_FirdousPTI
تعمیراتی شعبے کے تحریک پانے سے دیگر صنعتوں کو نئی زندگی ملے گی جس سے ہنرمند اور غیرہنرمند محنت کش مستفید ہوں گے۔ یہ پیکیج تعمیر وطن، عوام کی خوشحالی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سنگ میل ثابت ہو گا۔#CoronaFreePakistan #StaySafeStayHome

154
9:03 AM – Apr 5, 2020
Twitter Ads info and privacy
26 people are talking about this

Dr. Firdous Ashiq Awan
@Dr_FirdousPTI
نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام میں سرمایہ کاری کرنے والوں سے صرف 10 فیصد ٹیکس لیا جائے گا جبکہ 90 فیصد ٹیکس رعایت دی جارہی ہے۔ تعمیرات کے شعبے کی ترقی محنت کشوں، مزدوروں کی ترقی ہے۔#CoronaFreePakistan

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You