انٹرنیشنلاہم خبریں

ترکی میں 7.0 شدت کا زلزلہ، متعدد عمارتیں منہدم، 4 جاں بحق، پاکستان کا اظہار افسوس

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترکی میں 7.0 شدت کا زلزلہ آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں اور چار افراد جاں بحق ہو گئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلہ ترک شہر ازمیر کے گردو نواح میں آیا جس کی شدت امریکی ریکٹر اسکیل کے مطابق 7.0 ریکارڈ کی گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 16.5 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکے ترکی کے مغربی ساحل پر محسوس کیے گئے۔ زلزلوں کے جھٹکے بلغاریہ اور یونان میں بھی محسوس کیے گئے۔

برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ ہے، ترکی اور یونان فالٹ لائن پر موجود ہیں جہاں پر اکثر اوقات زلزلے آتے رہتے ہیں۔

ترک خبر رساں ادارے اناطولیہ کے مطابق استنبول کے گورنر کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے استنبول میں بھی محسوس کیے گئے۔

ترک میڈیا کے مطابق ترکی میں زلزلے کے بعد سے متعدد افراد لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہیں جبکہ زلزلے کے بعد ترکی اور یونان نے مشکل کی گھڑی میں ایک دوسرے کی امداد پر اتفاق کیا ہے۔

https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1322174512050409472%7Ctwgr%5Eshare_3&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FWorld%2F571104&tweet_id=1322174512050409472

ترکی کے وزیر صحت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اس واقعے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 120 افراد زخمی ہو گئے۔ہماری امدادی ٹیموں نے بحالی کا کام شروع کر دیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے لوگوں کے اہلخانہ کیساتھ ہیں، جانی نقصان پر بہت افسوس ہے۔

https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1322155670788055046%7Ctwgr%5Eshare_3&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FWorld%2F571104&tweet_id=1322155670788055046

اُدھر زلزلے کے بعد ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہم نے نوٹس لیا ہے اور فوری طور پر شہریوں کی امداد کے لیے اداروں اور متعلقہ وزارتوں کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

دوسری طرف پاکستان نے ترکی کے صوبے ازمیر میں شدید زلزلے کا سن کر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1322173519006965760%7Ctwgr%5Eshare_3&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FWorld%2F571104&tweet_id=1322173519006965760

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کا کہنا ہے کہ ہمیشہ کی طرح پاکستانی عوام اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، ہماری نیک تمنائیں اور دعائیں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You