اہم خبریںجہلم

ترقیاتی کاموں میں غیر ضروری تاخیر نا قابل برداشت ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ڈولپمنٹ ریویو کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے آن لائن پورٹل پر ضلع بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس میں موجود افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور اہداف کے مطابق کام کریں، ترقیاتی کاموں میں غیر ضروری تاخیر نا قابل برداشت ہے ، انہوں نے تمام افسران کی حاضری چیک کی۔

ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے اس موقع پر اے ڈی پی سکیموں، ایس اے پی، آر اے پی، پنجاب میونسپل سروسز پروگرام، پبلک ہیلتھ، ہائی ویز سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں بارے تفصیلی بریفنگ حاصل کی اور تمام ضلعی سربراہان کو معیار کے مطابق بروقت کام مکمل کرنے کا کہا

ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں محکمہ صحت،ایجوکیشن، ہائز ایجوکیشن،محکمہ جنگلات، سپورٹس،اثار قدیمہ،پبلک ہیلتھ، ہائی ویز، بلڈنگ سمیت دیگر اداروں کے ترقیاتی کاموں بارے ہدایات دیں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں حکومتی اہداف کو مکمل کرنے تمام سکیموں پر کام جاری ہے اس ضمن میں ہائی وے کی 20، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی 22،پبلک ہیلتھ کی 12،اریگیشن کی 2، سمال ڈیم کی 1،ٹورازم کی 1، اثار قدیمہ کی 2 اور سپورٹس کی تین سکیم شامل ہیں۔ جبکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی سکیمیں،دیہی سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے سکیمیں، ایس اے پی کی سکیمیں، میونسپل سروسز کی سکیموں پر کام کیا جا رہا ہے ۔اس موقع پر ڈی ڈی ڈولپمنٹ اشتیاق احمد، سی ای او ایجوکیشن، ڈی ایف او ،سی او ایم سی جہلم،ایکسینز سمیت مختلف محکموں کے سربراہان موجود تھے۔

MKB Creation

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

MKB Creation
Back to top button

I am Watching You