BBC Urdu TV

تحصیل ہسپتال سوہاوہ پاکستان کی بڑی شاہراہوں میں سے ایک پر واقع ضلع جہلم

تحصیل ہسپتال سوہاوہ پاکستان کی بڑی شاہراہوں میں سے ایک پر واقع ضلع جہلم کی تحصیل سوہاوہ پنجاب کی انتہائی پسماندہ تحصیل تصور ہوتی ہے
اس تحصیل کی پسماندگی کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ سوہاوہ شہر کےلوگ سوئی گیس اور پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں
پانی چاہے پینے کے لئے ہو یا دیگر ضروریات کے لئے ہو خرید کر استعمال کرنا پڑتا ہے جوکہ ہر باسی کی دسترس میں نہیں ہے
ایسی خطرناک صورتحال میں بیماریوں کے اخراجات سے بچنے کے لئے سوہاوہ کے باسی تحصیل ہسپتال سوہاوہ کا رخ کرتے ہیں جو پہلے کی بانسبت بہت اچھی حالت میں اپنا کام سر انجام دے رہا ہے ہسپتال انتظامیہ کی کمی کی وجہ سے کچھ معاملات توجہ طلب ہیں جن کو جلد حل کرنے کی یقین دہانی انتظامیہ کی طرف کروائی گئی ہے
تحصیل ہسپتال سوہاوہ میں گائنی کالوجسٹ وارڈ میں متعین لیڈی ڈاکٹر شاہزین صاحبہ سوہاوہ کی پسماندگی میں سوہاوہ کے غریب عوام کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہیں
انتہائی ذمہ داری سے ہر مریضہ کو چیک کرنا ، زچہ و بچہ کی مکمل نگہداشت پر نظر رکھنا اور ہر ممکن کوشش کرنا کہ زچہ و بچہ کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے مریضہ کے اہل خانہ پر مالی بوجھ نہ پڑے اور باہر سے دوائیاں لینے کی ضرورت پیش نہ آئے
ڈاکٹر صاحبہ کی طرف سے مریضہ کے ساتھ انتہائی دوستانہ برتاؤ ہی مریضہ کو مطمئن کر دیتا ہے اس کے علاؤہ بھر پور نگہداشت ، ہر مرحلہ میں بھرپور رہنمائی زچہ و بچہ کی صحت کی ضامن بنتی ہے
اپنے شعبہ سے انتہائی مخلص ڈاکٹر شاہزین صاحبہ کی موجودگی سوہاوہ کی خواتین کے لئے نعمت خدا وندی ہیں اور عوام الناس میں قابلِ قدر نگاہ سے دیکھی جاتی ہیں
ڈاکٹر فاہد کا شمار بھی بہترین ڈاکڑز حضرات میں ھوتا ھے جن کے اخلاق کے دور دور تک چرچے ہیں
اسی طرح ہسپتال کے دیگر شعبوں کے ڈاکٹرز بھی اپنے شعبے سے مخلص ہو کر کام کریں تو معاشرے کے صحت مند ہونے میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں مثالی نمونہ کے طور پر باپردہ ، نرم لہجہ ، شائستہ گفتگو اور دیگر خصوصیات کی مالک ڈاکٹر شاہزین صاحبہ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم کے ہسپتال میں موجود ہیں جن کی موجودگی کی اطلاع سے گائنی وارڈ میں پڑنے والا رش ان کی زمہ داری کا ضامن ہے
ڈاکٹر شاہزین صاحبہ کی تحصیل سوہاوہ ہسپتال میں موجودگی کو تحصیل سوہاوہ کی عوام احسن اقدام تصور کرتی ہے اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے منتظمین اور ڈاکٹر شاہزین صاحبہ کی تہہ دل سے شکر گزار ہے

Exit mobile version