تحصیل سوہاوہ کے ایس ایس ای اساتذہ اوراے ای اوز کا 19دسمبرکوبنی گالہ میں ہونے والے دھرنے میں بھرپورشرکت کااعلان
سوہاوہ : ایس ایس ای اساتذہ اوراے ای اوزکی مستقلی کے لیے 19دسمبرکوبنی گالہ میں ہونے والے دھرنے کی تیاریوں کےسلسلے میں سوہاوہ میں کارنرمیٹنگ ایس ایس ای اساتذہ کے ضلعی فوکل پرسن احسان الہی شاکرکی صدارت میں منعقدہوئی۔ضلعی وفد میں ان کے ساتھ مبشرعباس شاہد اوربلال احمد چودھری شامل تھے۔جس میں تحصیل سوہاوہ کے مردوخواتین ایس ایس ای اساتذہ اوراے ای اوز نے شرکت کی اورضلعی فوکل پرسن کویقین دہانی کرائی کہ ہم سب 19دسمبرکوبنی گالہ میں ہونے والے احتجاجی دھرنے میں بھرپورشرکت کریں گے۔
سوہاوہ رپورٹ: ( مشرف کیانی)