ایس او پیز کی خلاف ورزی اور گرانفروشوں کیخلاف آپریشن کلین اپ،
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ کی ہدایات پر تحصیلدار جہلم محمد منیر خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر کی سبزی منڈی کا دورہ کیا اور فروٹ و سبزی فروشوں سے نرخ چیک کرنے کے بعد انہیں سات ہزار روپے جرمانے کیے جبکہ پولٹری ایسوسی ایشن نے تمام پولٹری شاپس بند کرکے ہڑتال کردی ہے۔