اہم خبریںپاکستان

تحریک لبیک کے دوسرے گروپ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی رہا کر دیئے گئے

تحریک لبیک یارسول اللہ ﷺکے سربراہ اور تحریک صراطِ مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کو چار ماہ کے بعدکوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔

رہائی کے موقع پر ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا کروڑوں بار شکر ہے جس نے استقامت سے سنت یوسفی ادا کرنے کی توفیق دی۔

جھوٹا الزام لگانے والوں کا دنیا اور آخرت میں تعاقب کروں گا اور وہ دنیا و آخرت میں رسوا ہونگے۔فرانس کی گستاخانہ جسارت پر حکومت پاکستان کا تا حال رد عمل نامکمل اور کمزور ہے۔

سرکاری سطح پر فرانس کی جسارت پر فرانس کے ملعون صدر کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔مسلم حکمرانوں کے معذرت خواہانہ رویے سے یورپ کے گستاخوں کو حوصلہ مل رہا ہے لہٰذا مسلم حکمرانو ں پر لازم ہے ناموس رسالت کے تحفظ کے لیے شرعی موقف اختیار کریں اوراس پر ڈٹ جائیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You