تاج سلطان خان کو عوام پاکستان کے ممبر آرگنائزینگ کمیٹی کے پی منتخب ہونے پر مبارکباد۔
تاج سلطان خان کا منتخب ہونا چیئرمین شاہد خاقان عباسی کا بہترین اقدام ہے۔کے پی عوام کی میڈیا سے گفتگو
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق کرنل(ر) تاج سلطان خان عوام پاکستان پارٹی کے ممبر آرگنائزینگ کمیٹی خیبر پختون خواہ مقرر تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کرنل (ر) تاج سلطان خان کو عوام پاکستان پارٹی کے ممبر آرگنائزینگ کمیٹی خیبر پختون خواہ منتخب کیا گیا۔ اس موقع پر خیبر پختون خواہ عوام کا کہنا تھا کہ کرنل (ر) تاج سلطان خان کو منتخب ہونا عوام پاکستان پارٹی کے چیئرمین و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا بہترین اقدام ہے۔ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اقدامات کی ہے اور کر رہے ہیں جو قابل تعریف ہے۔ خیبر پختون خواہ عوام کا کہنا تھا کہ امید کرتے ہیں کہ نیا عوام پاکستان پارٹی پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی اور عوام کو درپیش مسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے کیونکہ پیچھلی پارٹیوں اور حکومتوں نے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا جو قابل افسوس ہے انہوں نے مزید کہا کہ کرنل (ر) تاج سلطان خان نے پہلا بھی خیبر پختون خواہ عوام کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے خیبر پختون خواہ عوام کرنل(ر) تاج سلطان خان کیلئے دعا گو ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
