پشاور: بی آر ٹی بسوں میں آتشزدگی کے بڑھتے واقعات، چینی کمپنی کے ماہرین نے جانچ پڑتال شروع کر دی۔
ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق بی آر ٹی سروس معطل کر کے تمام بسوں کو ازسرنو چیک کیا جا رہا ہے، ماہرین تمام بسوں کی مفصل انداز میں انسپیکشن اور ہر لحاظ سے چیک کر کے کلئیر کریں گے، تکنیکی ٹیم کے مطمئن ہونے کے بعد سروس دوبارہ عوام کے لئے بحال کر دی جائے گی۔
بی آر ٹی سروس میں آگ لگنے کے واقعات کے بعد عوام کے تحفظ کے لئے سروس عارضی طور پر معطل کی گئی ہے۔