انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایات پر انٹر یونٹ سپورٹس کے تحت کھیلوں کا انعقاد،
ڈسٹرکٹ سپورٹس کمپلیکس جہلم میں بیڈمنٹن کے میچ میں مہمان خصوصی محمد حسیب راجہ ایس پی انویسٹیگیشن جہلم، شیخ اکرام الحق ایڈوکیٹ صدر بار جہلم، مسعودالحسن پریزیڈنٹ ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن، محمدطارق تحصیل سپورٹس انچارج جہلم کی خصوصی شرکت،
بیڈمنٹن میچز میں راولپنڈی پولیس، اٹک پولیس، چکوال پولیس، ٹریفک وارڈن راولپنڈی اور جہلم پولیس کی ٹیموں نے حصہ لیا،
فائنل میچ جہلم پولیس اورٹریفک وارڈن راولپنڈی کے درمیان کھیلا گیا جو ٹریفک وارڈن راولپنڈی نے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا،
میچ کے اختتام پر محمد حسیب راجہ ایس پی انویسٹیگیشن اور شیخ اکرام الحق صدر بار جہلم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے،
جسمانی و ذہنی صحت کے لیے کھیلوں کی اہمیت نہایت ضروری ہے، ایس پی انویسٹیگیشن محمد حسیب راجہ
کھیلوں کو فروغ دے کر ہم صحت مند معاشرہ کی بنیاد رکھ سکتے ہیں، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ
