اہم خبریںپاکستان

بین الاقوامی پروازوں اور چارٹر فلائٹ کیلئے نئے ایس او پیز جاری

اسلام آباد: سول ایوی ایشن نے بین الاقوامی پروازوں اور چارٹر فلائٹ کیلئے نئے ایس او پیز جاری کر دیے۔ نئے قواعد وضوابط 5 اکتوبرسے 31 دسمبر تک کیلئے لاگو کیے گئے ہیں۔

کووڈ 19 رسک اسسیسمنٹ کیلئے دنیا بھر کے ممالک کی 2 کیٹگریز بنا دی گئی ہیں۔ کیٹگری اے میں شامل ممالک سے آنے والے مسافروں کیلئے پی سی آر ٹیسٹ ضروری نہیں ہوگا۔

کیٹگری اے میں آسٹریلیا، کینیڈا، چین، سنگاپور، جرمنی اور جاپان سمیت اڑتیس ممالک شامل ہیں جبکہ کیٹگری بی سے آنے والے مسافروں کیلئے کورونا نیگٹو پی سی آر ٹیسٹ دکھانا لازمی ہوگا۔

پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے پاس ٹریک موبائل ایپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔

مسافر ذاتی تفصیلات اپیلی کیشن میں درج کیے بغیر بورڈنگ پاس حاصل نہیں کر سکیں گے۔

اپیلی کیشن میں درج تفصیلات کا پرنٹ آؤٹ بورڈنگ پاس کےحصول کیلئے جمع کرانا ہوگا۔

تمام مسافر اور جہاز کے عملہ کو بورڈنگ سے پہلے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم بھی جمع کرانا ہوگا۔

مسافروں کی بورڈنگ سے پہلے جہاز کو ایس او پیز کے مطابق ڈس انفیکٹ کرنا لازمی ہوگا۔

ہر طیارے میں پی پی ایز کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی جبکہ تمام مسافروں اور عملہ کو دوران پرواز ماسک پہننے اور دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد کے پابند ہونگے۔ کیبن کریو مسافروں کو ہر گھنٹے بعد ہینڈ سینیٹائزر دینے کا پابند ہوگا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You