اہم خبریںپاکستان

بینظیر کو شہید کرنیوالی کالعدم ٹی ٹی پی کے دوست آج کراچی جلسے کی قیادت کر رہے ہیں

اسلام آباد: وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ سانحہ کارساز کی ذمہ داری کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کی، جس میں‌ بینظیر بھٹوشہید کو ٹارگٹ کیا گیا۔ آج اسی کے دوست پی ڈی ایم جلسے کی قیادت کر رہے ہیں.

فوادچودھری نے سانحہ کارساز کے حوالے سے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ آج سے 13 سال قبل سانحہ کار ساز میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید ہوئیں جس کی ذمہ داری کالعدم جماعت ٹی ٹی پی نےقبول کی، بینظیر بھٹو شہید کی وطن آمد پر ان کے قافلے کو ٹارگٹ کیا گیا اور 180 لوگ شہید ہوئے جبکہ 500 سے زائد لوگ معذوری کا شکار ہوئے۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ آج اسی جگہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہو رہا ہے اور قیادت کالعدم ٹی ٹی پی کے دوست کر رہے ہیں

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You