اہم خبریںپاکستان

بیرونی سرمایہ کاری کیلئے جامع اصلاحات کی ہیں۔انوار الحق کاکڑ

بیرونی سرمایہ کاری کیلئے جامع اصلاحات کی ہیں۔انوار الحق کاکڑ

مائننگ سیکٹر میں مواقع کا بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے۔نگران وزیر اعظم

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری کے لیے جامع اصلاحات کی ہیں، مائننگ سیکٹر میں مواقع کا بھر پور فائدہ اٹھانا چاہئے۔اسلام آباد میں وزارت توانائی کے زیر اہتمام پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن اور امریکی فرم کے درمیان ہمالیائی نمک کی قدر میں اضافے اور برآمد کے مشترکہ منصوبے کے معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ گہرے دیرینہ تعلقات ہیں۔ امریکا ہمارا تجارتی شراکت دار ہے، معاہدے سے نمک کی برآمد میں اضافہ ہوگا۔نگراں وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اہم جیو اسٹریٹجک پوزیشن کا حامل ہے، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے کان کنی میں اصلاحات لارہے ہیں، بیرونی سرمایہ کاری کیلئے معدنیات میں اصلاحات لارہے ہیں، سرمایہ کاروں کو آسان ریگولیٹری ماحول فراہم کریں گے اور ہرممکن سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کان کنی، آئی ٹی، زراعت، لائیو اسٹاک پرکام کررہی ہے، ایس آئی ایف سی سرمایہ کاروں کیلئے ون ونڈو آپریشن مہیا کررہی ہے، بیرونی سرمایہ کاری کیلیے کاکن کنی کے شعبے میں اصلاحات لارہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You