غزہ: بیت المقدس میں 6 سال بعد ہونے والی شدید برفباری سے پورا شہر برف کی سفید چادر سے ڈھک گیا۔ برف پوش مسجد الاقصیٰ اور گنبد صغریٰ خوبصورت منظر پیش کرنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں چھ برس بعد برفباری سے مسجد الاقصیٰ اور گنبد صغریٰ برف کی چادر سے ڈھک گئے۔
مقدس مقامات کی زیارت کو آنے والے زائرین برفباری سےخوب لطف اندوز ہوتے رہے،، بچوں کو بھی برف سے کھیلنےکا موقع ملا۔ برسوں بعد برف کے گالے گرے تو فلسطینیوں کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔
یاد رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں آخری بار 2015 میں برف گری تھی۔