
بہاولپور: بہاولپورمیں بھی درندگی کا واقعہ سامنے آگیا، خیرپور ٹامیوالی میں کھیتوں میں کام کرتی لڑکی کو اوباش نوجوان نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، فوری داد رسی نہ ہونے اور پولیس کے رویے سے دلبرداشتہ ہوکر طاہرہ نے خود کشی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق زمین پھٹی نہ آسمان، دن دیہاڑے حوا کی بیٹی کی عزت تارتار ہو گئی، بہاولپور کی نواحی تحصیل خیر پور ٹامیوالی میں 18 سالا لڑکی نے زیادتی کے ملزم کی عدم گرفتاری اور پولیس کے رویہ سے دلبرداشتہ ہوکر خود کشی کرلی۔
واقع کی اطلاع پر ڈی پی او بھاولپور صہیب اشرف نے فوری مقدمہ درج کرا کر زیادتی کے ملزم اور مقامی پولیس افسران کو گرفتار کرا دیا ۔
یہ بھی پڑھیں: موٹروے گینگ ریپ کیس:ملزم عابد چھلاوا بن گیا،تیسری بار فرار ہونے میں کامیاب
متاثرہ لڑکی طاہرہ بی بی کے والد نے میڈیا کو بتایا کہ گزشتہ روز اسکی بیٹی اپنی ماں اور بھائی کیساتھ کھیتوں میں گھاس کاٹنے گئی۔ اہل خانہ سے دور ہوئی تو کھیتوں میں چھپے بستی کے اوباش نوجوان لقمان نے اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ لڑکی کے شور پر اسکی ماں اور بھائی کیساتھ دیگر کھیتوں میں کام کرنے والے افراد آئے رو ملزم لقمان فرار ہوگیا۔
واقع کے بعد مقامی پولیس سٹیشن گئے تو ایس ایچ او اور تفتیشی افسران اور محرر نے روائتی بے حسی کا مظاہرہ کیا۔اہل خانہ کے مطابق رات 10 بجے مایوسی کی حالت میں گھر بیٹھے تھے کہ طاہرہ بی بی گھر میں موجود زہر باتھ روم میں جاکر پی لیا اور والد کو مخاطب کیا کہ بابا اب آپکی بدنامی نہیں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: رائیونڈ میں خاتون کیساتھ زیادتی کرنے والے دو ملزمان گرفتار
طاہرہ بی بی کو بھاول وکٹوریہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ آج دم توڑ گئی۔ ڈی پی او بہاولپور نے ایس ایچ او اور تفتیشی افسر کیساتھ محرر تھانہ خیر پور ٹامیوالی کو ملزم کیساتھ گرفتار کرادیا ۔واقع کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔