انٹرنیشنلاہم خبریں

بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پر کسانوں کا لال قلعہ پر دھاوا، خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا

دلی: بھارت کے نام نہاد یوم جمہوریہ پر کسان رکاوٹیں توڑ کر دارالحکومت میں داخل ہو گئے اور بھارتی فوج کے مقابل ٹریکٹر پریڈ کرتے ہوئے لال قلعہ پر دھاوا بول دیا، مظاہرین نے پولیس سے دوبدو لڑائی کرتے ہوئے لال قلعے کا کنٹرول حاصل کر کے خالصتان کا جھنڈا لہرا دیا۔

مودی سرکار کیلئے نام نہاد یوم ِ جمہوریہ منانا مشکل ہو گیا، کسان رکاوٹیں توڑ کرٹریکٹرز کے ساتھ دلی میں داخل ہو گئے اور بھارتی فوج کی پریڈ سے پہلے ہی پریڈ شروع کر دی۔

ہریانہ ،راجستھان ،پنجاب ، یوپی سمیت کئی ریاستوں سے قافلوں کی دارالحکومت آمد جاری ہے، حکومت نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کر رکھی ہیں لیکن کاشتکار کسی رکاوٹ کو خاطر میں نہیں لا رہے، مظاہرین نے مودی سرکار کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا۔ کسان زرعی قوانین واپس لینے کا مطالبہ پر قائم ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You