بھارت میں پیغمبر اسلام کی گستاخی کے خلاف ضلع جہلم کی مساجد میں قرارداد مذمت پیش کی گئی
ناموس رسالت کا مسئلہ مسلمانوں کے ایمان میں شامل ہے۔ حافظ عبد الحمید عامر
جہلم ; بھارت کی شرپسند سیاسی پارٹی "بی جے پی” کے ایک متعصب ہندو رکن نے محسن انسانیت اور رحمة للعالمین کی شان میں گستاخی کی، اس کے خلاف مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے نائب اور جامعہ علوم اثریہ جہلم کے مہتمم حافظ عبد الحمید عامر کے حکم ضلع جہلم کی مساجد میں خطبہ جمعہ کے اجتماعات میں مذمتی قرارداد پیش ہوئی، جس میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ فی الفور بھارت کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے، سفارتی تعلقات کو استعمال کرکے مودی حکومت پر دباؤ بڑھایا جائے اور وزارت خارجہ کے ذریعے اقوام متحدہ اور دیگر عالمی پلیٹ فارمز پر بھارتی حکومت کے شرپسندانہ، متعصبانہ اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز رویہ کو بے نقاب کیا جائے۔حافظ عبد الحمید عامر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ناموس رسالت کا مسئلہ مسلمانوں کے ایمان میں شامل ہے اور اس کے خلاف ہرزہ سرائی مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرتی ہے،جس کو کسی بھی صورت مسلمان برداشت نہیں کریں گے۔۔
