لاہور: قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے نئی دہلی میں پاکستانی سفارتخانے کے گھیراؤ اور چینی افواج پر حملے پر بھارت کی شدید مذمت کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا کورونا وبا سے لڑ رہی ہے اور بھارت پر جنگ کا جنون سوار ہے۔ چینی فوج پر بھارتی حملہ انتہائی قابل مذمت اور خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی مذموم سازش ہے۔ چین کی امن پسند اجتماعی خوشحالی کی پالیسی سے بھارت حسد کی آگ میں جل رہا ہے۔
While the world fights the pandemic, India is consumed by jingoism. Siege of Pakistani High Commission in New Dehli & attack on Chinese forces reflect its nefarious designs that can endanger regional peace. We express our unflinching solidarity with Govt. & the people of China!
— Shehbaz Sharif (Stay at home to stay safe) (@CMShehbaz) June 16, 2020
شہباز شریف نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیرکے اندر ظلم وستم کی انتہا، لداخ میں شر انگیزی اور ایل او سی پر بلا جواز جنگ بندی کی خلاف ورزیاں بھارتی جارحیت کی کھلی مثالیں ہیں۔
لیگی رہنما نے کہا کہ اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل خاموش تماشائی نہ بنے بلکہ بھارتی جنگی جنون روکنے کے لئے کردار ادا کرے۔ پاکستان کے عوام چین کی حمایت کرتے ہیں اور ہر بھارتی جارحیت کے خلاف چین کے عوام کے ساتھ ہیں۔
Peace in South Asia is precariously poised after Modi s illegal annexation of IoK. Any miscalculation has the potential to rupture it. UN must not allow Indian jingoism to go unnoticed. Modi would do well to fight Corona, not a neighbor that believes in non-interference & peace!
— Shehbaz Sharif (Stay at home to stay safe) (@CMShehbaz) June 16, 2020
ان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کا گھیراؤ اور سفارتی عملے کو دھمکانا کم ظرف سوچ کا اظہار ہے۔ نریندر مودی ہمسایوں کیساتھ نہیں کورونا وائرس کے خلاف لڑیں اور خطے کے امن کو تباہ نہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ نریندر مودی کو بھارت اور خطے کے غریب عوام پر ترس کھانا چاہیے۔ دوسروں کے گھر میں آگ لگاتے ہوئے مودی کے اپنے ہاتھ جل جائیں گے۔ خطے کے امن اور ترقی پسند ممالک الگ اتحاد بنائیں۔