انٹرنیشنلاہم خبریں

بھارت میں سمندری طوفان کی تباہ کاریاں، 14 افراد ہلاک، 18 زخمی

نئی دہلی: بھارت میں سمندری طوفان ٹاؤٹے کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ 14 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہو گئے، 2 لاکھ سے زائد گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہو گئے۔

سمندری طوفان ٹاؤٹے بھارتی ریاست گجرات کے ساحلوں سے ٹکرا گیا، سمندری طوفان کی وجہ سے 190 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔ سڑکیں تباہ ہو گئیں، درخت اکھڑ گئے، سیکڑوں گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

طوفان کی وجہ سے ہونے والی بارشوں سے ممبئی کی گلیاں اور سڑکیں پانی سے بھر گئیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی کام جاری ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You