انٹرنیشنلاہم خبریں

بھارتی کسان مودی سرکاری کیخلاف ڈٹ گئے، ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان

نئی دہلی: بھارت میں کسانوں کا احتجاج گیارہ روز سے جاری ہے۔ حکومت اور کاشتکاروں کے درمیان مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہیں۔ کسانوں نے منگل کے روز بھارت بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیل کے مطابق بھارت میں کسان مودی سرکار کے جھانسے میں آںے کے بجائے اس کی پالیسیوں کیخلاف ڈٹ گئے ہیں۔ بھارتی دارالحکومت میں کسانوں کے دھرنے کو گیارہ روز بیت گئے ہیں۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ کسان مخالف کالے قوانین کو ختم کروا کر ہی دم لیں گے۔ مسلمان بھی اس احتجاج میں پیچھے نہ رہے اور احتجاج کرنے والے سکھ بھائیوں کے کھانے کا انتظام کرنے میدان میں آگئے۔ اپنے ہاتھوں سے کھانا پکا کر مظاہرین میں تقسیم کیا۔

برطانیہ اور امریکا میں بھی بھارتی کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ بھارتی ہائی کمیشن لندن کے باہر شدید احتجاج ہوا۔ فضا رنگین دھویں سے بھر گئی۔ مظاہرے میں خالصتان کی آزادی کے نعرے بھی گونجتے رہے۔ کیلیفورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں بھی ریلی نکالی گئی اور بھارتی قونصلیٹ کے باہر احتجاج کیا گیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You