اسلام آباد: جارجیا جانے والے بھارتی کارگو طیارے نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہنگامی ٹیکنیکل لینڈنگ کی ہے۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق کولکتہ سے جارجیا کے لئے اڑان بھرنے والے کارگو طیارے کے کپتان نے فیول کم ہونے پر ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا اور اے ٹی سی سے اجازت ملنے پر طیارے نے لینڈنگ کی۔ ری فیولنگ کے بعد کارگو طیارہ جارجیا کے لیے روانہ ہوگیا۔