اہم خبریںپاکستان

بھارتی فورسز کی تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹر پر فائرنگ، خاتون شہید، 3 شہری زخمی

راولپنڈی: بھارتی فورسز نے سول آبادی کو نشانہ بنایا، مارٹر گولوں اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔ بھارتی اشتعال انگیزی سے ایک 50 سالہ خاتون شہید جبکہ چار سالہ بچی سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز نے ایک بار پھر بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے علاقوں تتہ پانی اور جندروٹ سیکٹرز کو اپنی اشتعال انگیزی کا نشانپ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی گولہ باری سے زخمی شہریوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انھیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You