
راولپنڈی: بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک سپاہی شہید اور 4 شہری زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ایک مرتبہ پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے برو اور رندر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی اور شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک سپاہی شہید ہو گیا جبکہ 80 سالہ بزرگ شہری سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پاکستان نے مناسب جوابی اقدام کرتے ہوئے بھارتی فوج کے مورچوں کو نشانہ بنایا جس سے دشمن کا شدید جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔