اہم خبریںپاکستان

بھارتی فوج کی کنٹرول لائن پر بلا اشتعال فائرنگ، سپاہی نور اللہ اور وسیم علی شہید

راولپنڈی: لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاک فوج کے دو جوان جام شہادت نوش کر گئے۔ مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے دشمن کی چوکیاں تباہ کر دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی طرف سے لائن آف کنٹرول کے دیوا سیکٹر میں جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 29 سالہ سپاہی نور الحسن اور 25 سالہ وسیم علی جام شہادت نوش کر گئے۔

پاک فوج نے بھارتی جارحیت کا موثر جواب دیتے ہوئے دشمن کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں تباہ کر دیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق 2020 میں قابض بھارتی فوج کی جانب سے اب تک 2333 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی جا چکی ہے

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You