Site icon BBC Urdu TV

بھارتی فوج نے غلطی سے سرحد پار کرنیوالی دو کشمیری بہنوں کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: بھارتی فوج نے غلطی سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرنے والی دو کشمیری بہنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ثناء زبیر اور لاٸبہ زبیر کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے عباس پور سے ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں بہنیں اس وقت مقبوضہ کشمیر پولیس کی حراست میں ہیں۔ دونوں بہنوں کی بازیابی کیلئے بھارتی حکام سے رابطہ کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری کی جانب نے کہا ہے کہ قومی امید ہے کہ دونوں کشمیری بہنیں کل واپس آزاد کشمیر پہنچ جائیں گی۔

Exit mobile version