انٹرنیشنلاہم خبریں

بھارتی فضائیہ کا مگ 29 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا مگ 29 لڑاکا طیارہ سمندر میں گرکر تباہ ہو گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والے مگ 29 طیارے کا ایک پائلٹ لاپتہ جبکہ دوسرے کو تلاش کر لیا گیا، بھارتی بحریہ کے مطابق مگ 29 بحریہ عرب پر حادثے کا شکار ہوا، رواں سال بھارت کا تیسرا مگ انتیس تباہ ہوا ہے۔ گزشتہ سال بھی بھارت کے کئی جنگی طیارے تباہ ہوئے، فروری اور مارچ کے دوران بھارتی ائیرفورس کے مجموعی طور 10 لڑاکا طیارے تباہ ہوئے جن میں سے 2 کو پاکستانی فضائیہ کے شاہینوں نے مار گرایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت اسلحے کی خریداری پر اربوں ڈالر خرچ کرتی ہے اس کے باوجود بھارتی فوج کی قیادت اسلحے کی کمی کا رونا روتی رہتی ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You