انٹرنیشنل

بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام پر چین نے بھی اپنا ردِ عمل دے دیا

بنگلہ دیشی طلبہ کے ہاتھوں حسینہ واجد کے 16 سالہ اقتدار کا خاتمہ ہونے کے بعد عبوری حکومت کے قیام پر چین کی جانب سے خیر مقدم کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پریس بریفنگ میں کہا کہ چین کسی بھی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہیں کرتا۔

انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش ہمسایہ ملک ہے اور اس کے ساتھ ہمیشہ سے اچھے تعلقات قائم رہے ہیں، وہاں عوام کی جانب سے ترقی کے راستے کے انتخاب کا احترام کرتے ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بنگلہ دیش میں عبوری حکومت کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You