اہم خبریںدلچسپ و عجیب

بلی کتے سے زیادہ حساس ،سننے کی صلاحیت ناقابل یقین

لاہور: بلیاں کتوں سے زیادہ حساس ہوتی ہیں اور یہ دونوں جانور انسان سے زیادہ بلند فریکوئنسی کی آوازیں سن سکتے ہیں۔

ایک تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کتا اس وقت بھی ردعمل دکھا سکتا ہے، جب آپ کو وہاں کچھ نظر نہ آئے۔

کتے اپنے مالک اور اجنبیوں کے قدموں کی چاپ میں فرق تک کر سکتے ہیں۔ بلیاں سماعت میں کتے سے بھی زیادہ حساس ہوتی ہیں۔

کتوں کے پاس کانوں کے 18 پٹھے ہوتے ہیں جب کہ بلیوں میں یہ تعداد 30 ہے جس کی وجہ سے سننے کی صلاحیت میں ناقابل یقین حدتک اضافہ ہو جاتاہے۔ بلیاں اپنے کانوں کو 180 درجے تک گھما بھی سکتی ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You