گوادر اور پسنی کے درمیان تیز آندھی اور گردو غبار کے طوفان کے باعث ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرگئی اور گوادر شہرکو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
گوادر اور پسنی کےدرمیان تیز آندھی اور گردو غبار کاطوفان شروع ہوا جس کے باعث پسنی ۔گوادر کے درمیان ٹرانسمیشن لائن متاثر ہوئی اور گوادر شہرکو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ دوسری جانب تیز آندھی اور گرد کی وجہ سے گوادراورپسنی کےدرمیان مکران کوسٹل ہائی وے پر حد نگاہ متاثر ہوئی۔ آندھی کےباعث حدنگاہ متاثر ہونےسے مکران کوسٹل ہائی وے پر متعدد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔
انتظامیہ کے مطابق حدنگاہ متاثر ہونےسےکوسٹل ہائی وے پر ٹریفک کے مختلف حادثات پیش آئے ہیں۔
حادثات میں گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا