نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر وولکن بوزکیر نے بلوچستان میں فرنٹیئر کور (ایف سی ) کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت ا ور عوام کے ساتھ افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں ہفتے کو بلوچستان کے ضلع ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر پاکستانی عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا۔ حملے میں 7 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے تھے۔
https://twitter.com/intent/like?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1343312102782623746%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=http%3A%2F%2Furdu.dunyanews.tv%2Findex.php%2Fur%2FPakistan%2F580289&tweet_id=1343312102782623746
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر کے تعزیتی پیغام پر پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں انسانی جانوں کے ضیاع اور معاشی نقصان کی صورت میں بھاری قیمت چکانے کے باوجود پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ثابت قدم ہے۔