اہم خبریںبلوچستان

بلوچستان سے کامیاب 2 آزاد ارکان صوبائی اسمبلی کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان

بلوچستان سے کامیاب 2 آزاد ارکان صوبائی اسمبلی کا ن لیگ میں شمولیت کا اعلان۔

بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 41 اور پی بی 51 سے نومنتخب آزاد ارکان ولی محمد اور عبدالخالق ن لیگ میں شامل ہوئے۔

بلوچستان(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بلوچستان سے کامیاب 2 آزاد اراکین صوبائی اسمبلی نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا۔لاہور میں شہبازشریف سے بلوچستان اسمبلی کے 2 نو منتخب آزاد ارکان اسمبلی  نے ملاقات کی اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 41 اور پی بی 51 سے نومنتخب آزاد ارکان ولی محمداور عبدالخالق ن لیگ میں شامل ہوئے۔شہباز شریف نے ولی محمد اور عبدالخالق خان کو مسلم لیگ ن میں شمولیت پرمبارکباد دی اورخیرمقدم کیا۔انہوں نے کہا کہ آپ نے پاکستان کے استحکام کے لیے کردار ادا کیا، جو لائق تحسین ہے، پاکستان کو انتشار نہیں استحکام کی ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھاکہ مسائل لڑائی سے نہیں بات چیت اور مل کر چلنے سے ہی حل ہو سکتے ہیں، پاکستان کی ترقی کے لیے بلوچستان کی ترقی کو اولین تقاضا سمجھتے ہیں۔ملاقات میں نومنتخب ارکان نے ن لیگ کی جانب سے وزیراعظم نامزد ہونے پر شہباز شریف کو مبارک باد دی۔دوسری جانب دو ارکان کی شمولیت کے بعد بلوچستان اسمبلی میں ن لیگ کے ارکان کی تعداد 12 ہوگئی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You