اہم خبریںپاکستان

بلاول کا تحریک عدم اعتماد کا مشورہ شیخ رشید کو بھا گیا: بلاول بالغ ہوگئے، شیخ رشید

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری سمجھ دار اور بالغ ہوگئے ہیں، جلسے جلوسوں سے کچھ نہیں ہوتا،عدم اعتماد ہی واحد طریقہ ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کیلئے پی ڈی ایم سینیٹ الیکشن سے پہلے یا بعد میں آئے، مارچ کے پہلے ہفتے میں سینیٹ الیکشن ہونا ہے، ہم پی ڈی ایم کو خود دعوت دیتے ہیں کہ پر امن جلوس کی اجازت دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے باہر کی طرح پی ڈی ایم سے تعاون کو تیار ہیں، اگر وہ الیکشن کمیشن کی طرح ہمارے ساتھ تعاون کریں، اپوزیشن سینیٹ اور ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے، بہت اچھی بات ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نہ حکومت اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہی ہے اور ختم نبوت پر کوئی اقدام کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ براڈشیٹ پر اگر جسٹس عظمت قبول نہیں تو کیا افتخار چوہدری یا جسٹس قیوم قابل قبول ہے؟ ابھی براڈ شیٹ کیس سے بہت کچھ نکلنا ہے، مجھے نہیں پتہ تھا کہ شہباز شریف نے پیسے جمع کرائے جس کسی نے جرم کیا ہے اس کے حساب سے اس کو پھکی ملنی چاہیے۔

یہ یاد رکھنا اہم ہے کہ گزشتہ روز حکومت گرانے کیلئے بلاول نے اپوزیشن اتحاد کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اتحادیوں کو منائيں گے کہ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے جمہوری و آئینی طریقہ تحریک عدم اعتماد ہے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You