بشکیک میں پاکستانی طلباء پر حملے اور تشدد کی شدید مذمت کرتی ہوں۔طوبی قیصر
علی امین گنڈاپور کا طلبہ کو وطن واپس لانے کیلئے خصوصی پروازیں بھیجنے کا فیصلہ بہترین اقدام ہے۔مشیر برائے یوتھ وزیر اعلی
پشاور(نمائندہ فاطمہ جعفر)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق مشیر برائے وزیر اعلیٰ اکسائز، ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول پختونخواہ یوتھ اسمبلی طوبی قیصر کا گزشتہ دنوں کرغیزستان، بشکیک میں پاکستانی طلباء پر تشدد اور خیبر پختونخواہ حکومت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات پر ردعمل۔ کرغیزستان، بشکیک میں پاکستانی طلباء پر بیہمانہ حملے اور طلباء پر تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہوں.انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبہ کو وطن واپس لانے کے لئے خصوصی پروازیں بھیجنے کا فیصلہ ایک دلیرانہ اقدام ہے۔ یہ خصوصی پروازیں کل سے شروع ہونگی، پہلی خصوصی پرواز کل جبکہ دوسری پرواز پرسوں بشکیک سے پاکستانیوں کو لےکرپشاور پہنچے گی۔وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اس سلسلے میں خیبر پختونخواہ کے ساتھ ساتھ دیگر صوبوں کے طلبہ کی بھی وطن واپسی کے لئے مفت ائیر سروس فراہم کرنے کا بندوبست کیا ہے جو کہ ایک زمہ دارانہ فیصلہ ہے۔
