BBC Urdu TV

بزم فلاح الاحباب سلطان پور کے زیر اہتمام سلطان پور کمیونٹی ہال لانڈھی میں فری آئی / میڈیکل کیمپ

بزم فلاح الاحباب سلطان پور
کے زیر اہتمام سلطان پور کمیونٹی ہال لانڈھی میں فری آئی / میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا

فری آئی میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا چیک آپ اور ادویات فراہم کی گئی

کراچی : ( بیورو:چیف) بزم فلاح الاحباب سلطان پور زیر اہتمام خدمت عوام ویلفیئر أگنائزیشن کے تعاون سے بزم فلاح الاحباب سلطان پور کے سرپرست اعلٰی عبدالخالد خاں سمیت دیگر عہدیداران کے تعاون 26 اکتوبر بروز اتوار بزم فلاح الاحباب سلطان پور کمیونٹی کمیوٹی ہال لانڈھی نمبر 3 نزد بابر مارکیٹ فری آئی میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا فری أئی میڈیکل کیمپ ڈاکٹر عیسی’ لیبارٹری کے اشتراک اور عقیلہ لطیف میموریل ہسپتال نارتھ کراچی کی زیر سرپرستی سلطان پور کمیونٹی ہال لانڈھی میں فری آئی / میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا جس کا افتتاح بزم فلاح الاحباب سلطان پور کے بزرگ رہنما اظہار علی خاں،ایسوسی ایٹ پروفیسر،ڈاکٹر جنید خاں نے کیمپ زاہد رحیم کے ھمراہ ربن کاٹ کر کیا۔ کیمپ میں ماہر امراض نسواں ڈاکٹر زہرہ انعم، سٹی ڈینٹل کلینک کے سینیئر ڈاکٹر محمدعلیم شمسی، ڈاکٹر عمار ذوالفقار، ہربرلسٹ، ڈاکٹر فہیم رضا،آئی سرجن ڈاکٹر شایان شادمانی کی اسکریننگ ٹیم اور ڈاکٹر عیسی ‘ لیبارٹری کی حوریں خاں نے 565 مریضوں کا معائنہ کیا اور92 مریضوں میں موتیا کی تشخیص کی ،ضرورتمند مریضوں میں ادویات مفت فراھم کی گئ اور ھڈیوں کے بھربھراپن، بلڈ شوگر ٹیسٹ کیے۔ کیمپ میں لانڈھی یوسی 7 کے چیئرمین مرزا فرحان بیگ ، ڈاکٹر عیسی لیبارٹری ملیر، شاہ فیصل ، کورنگی کے کلسٹرل منیجر شیخ انور اور دیگر معزز ین نے کیمپ میں دی جانی والی طبی سہولیات کا معائنہ کیا اور کیمپ میں خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز بزم فلاح الاحباب سلطان پور کے ممبران سمیت خدمت عوام ویلفیئر آرگنائیزیشن کے ویلینٹیر نے اپنی خدمت سرانجام دی، فری میڈیکل کیمپ میں بزم فلاح الاحباب سلطان پور کے صدر عدنان، جنرل سکریٹری رضوان احمد خاں میڈیا کو آرڈینیٹر دانش علی خاں اور دیگر ممبران کے جذبے خدمت خلق کی تعریف کی اور بزم فلاح الاحباب سلطان پور اور خدمت عوام ویلفیئر ارگنائزر کے بانی و چیئرمین زاہد رحیم سیمت پوری ٹیم کو مبارکباد دی،

Exit mobile version