اہم خبریںدلچسپ و عجیب

بختاور بھٹو کی شادی، مہمانوں کی بار بی کیو، کباب، مٹن،چکن بوٹی اور قورمے سے تواضع

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی بہن اور سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی بڑی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی میں استقبالیہ کے دوران مہمانوں کی بار بی کیو، کباب، مٹن، چکن بوٹی اور قورمے سے تواضع کی گئی، مکس سبزی ،تیتر روسٹ اور گاجر کا حلوہ بھی پیش کیا گیا، آصف زرداری نے اپنی پسندیدہ ڈش بھنڈی بھی بنوائی۔

تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں خوشیوں کی بہار، سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو کی شادی کی تقریب ہوئی، دلہے محمود چودھری اور دیگر مہمانوں کا ثقافتی رقص سے استقبال کیاگیا۔

پانچ سو سے زائدمہمانوں کی بار بی کیو،کباب، مٹن، چکن بوٹی،قورمہ، پالک گوشت، پلاؤ، بریانی، مکس سبزی اورتیتر روسٹ سے تواضع کی گئی۔ آصف زرداری نے اپنی پسندیدہ ڈش بھنڈی بھی بنوائی۔

میٹھے میں گاجر اور لوکی کا حلوہ، بادامی ملتانی قلفی اور آئس کریم پیش کی گئی۔ شادی کی تقریب میں قریبی رشتہ دار، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ، صوبائی وزرا اور پیپلزپارٹی کےسینئر رہنما شریک ہوئے۔جیالے رہنماؤں نے بختاور کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔۔ استقبالیہ کی تقریب کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You