اسلام آباد: آئندہ مالی سال کا بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا۔ کورونا وائرس کے باعث تمام اہداف کم رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کا بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، وفاقی بجٹ کے حجم میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے کورونا وائرس کے باعث بجٹ ترجیحات تبدیل کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور دیگر امدادی اداروں کو اعتماد میں لیا جا رہا ہے، ترقیاتی بجٹ میں کورونا سے متعلق منصوبے بھی ترجیحات میں شامل ہیں۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ترقیاتی بجٹ میں صحت عامہ سے متعلق منصوبے بھی ترجیحات میں شامل ہیں، ترقیاتی بجٹ میں ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے منصوبے بھی ترجیحات میں شامل ہیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق کورونا وائرس کے باعث تمام اہداف کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، آئندہ سال ایف بی آر کیلئے 51 سو ارب روپے کا ہدف مقرر کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اہداف حاصل کرنے کیلئے ٹیکس نیٹ کو بڑھایا جائے گا، آئندہ مالی سال کے دوران برآمدات کو بڑھانے کا ہدف رکھا جائے گا، بجٹ میں برآمدات کیلئے 26 ارب ڈالر ہدف کی تجویز زیر غورہے۔