اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کیخلاف بجلی چوری کی شکایت پر تحقیقات شروع کر دی گئیں۔
نیپرا نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان کیخلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کر کے غیر قانونی میٹر لگوانے پر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے رہنما پر الزام ہے کہ انہوں نے 2015 میں اپنی رہائش گاہ پر غیر قانونی طور پر بجلی کے 4 میٹر لگوائے، انہوں نے نا صرف نیپرا رولز کی خلاف ورزی کی بلکہ بجلی چوری کی۔ شاہد خاقان عباسی کی جانب سے چوری کی گئی بجلی کی رقم برآمد کی جائے گی۔