اہم خبریںپاکستان

بانی پی ٹی آئی سے علی امین گنڈا پور کی ملاقات، پارٹی امور، سیاسی صورتحال پر گفتگو

بانی پی ٹی آئی سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ملاقات ہوئی، ملاقات اڈیالہ جیل کے کانفرنس روم میں کرائی گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں پارٹی امور اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، علی امین گنڈا پور نے بانی پی ٹی آئی کو صوبائی معاملات پر بریف کیا۔

بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو صوبائی تنظیم کے ساتھ مکمل تعاون کی ہدایت کر دی، ملاقات میں شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے صوبے میں کرپشن کے خاتمے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔

علی امین گنڈاپور کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد جاری رہی، جیل کے گیٹ نمبر 5 پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کو دیکھ کر علی امین گنڈاپور گاڑی سے اتر آئے، سب سے ہاتھ ملایا، ان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر مختصر گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ ملاقات اچھی رہی، انہوں نے میڈیا سے بات کرنے سے معذرت کر لی۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You