پنجاب

*بانی تحریک انصاف کی سول نافرمانی کی کال بری طرح ناکام ہوگی:انجینئر ندیم ممتاز قریشی*

*بانی تحریک انصاف کی سول نافرمانی کی کال بری طرح ناکام ہوگی:انجینئر ندیم ممتاز قریشی*

*اوورسیز پاکستانی پیسہ حکومت کو نہیں اپنے اہل و عیال کو بھجواتے ہیں،بھجوانا کیسے بند کرسکتے:گفتگو*
*عمران خان کو چاہیے کہ وہ انا پرستی کے خول سے نکلتے ہوئے ملک و قوم کے بارے میں سوچیں:چیئرمین*
*بڑھتا ہوا سیاسی عدم استحکام ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے ساتھ عوامی مسائل میں اضافے کا باعث بنا ہوا ہے*
*چیٸرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی کی پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی کال کے حوالے سے خصوصی گفتگو*
( )چیئرمین مستقبل پاکستان انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ بانی تحریک انصاف کی سول نافرمانی کی کال بری طرح ناکام ہوگی،اوورسیز پاکستانی ملک میں پیسہ حکومت کو نہیں اپنے اہل و عیال اور خاندان والوں کو بھجواتے ہیں وہ یہ بھجوانا کیسے بند کرسکتے ہیں اس کے ساتھ پاکستان میں موجود عوام پی ٹی آئی کے احتجاج،دھرنوں اور بے بنیاد کالوں پر اب یقین نہیں رکھتے لہذا عمران خان کو چاہیے کہ وہ اپنی رہی سہی ساکھ داؤ پر لگانے کی بجائے انا پرستی کے خول سے نکلتے ہوئے اسے بچائیں اگر نہ بچا سکے تو ان کا کوئی بھی نام لیوا باقی نہیں رہے گا،پاکستان کو جن معاشی مسائل کا سامنا ہے ان کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ ذاتی مفادات اور خواہشات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے آگے بڑھا جائے تاکہ ملکی ترقی و قومی خوشحالی میں حائل رکاوٹیں دور ہوسکیں۔ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کی سول نا فرمانی کی کال کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں بڑھتا ہوا سیاسی عدم استحکام پہلے ہی ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے کے ساتھ عوامی مسائل میں اضافے کا باعث بنا ہوا ہے اس کے خاتمے کے لیے حکومت و اپوزیشن کو مل کر آگے بڑھنا ہوگا اس سے پہلے کہ بہت دیر ہوجائے۔انجینئر ندیم ممتاز قریشی نے کہا کہ اتحادی حکومت کو بھی چاہیے کہ وہ اتحادیوں کو راضی کرنے کی بجائے عوامی مسائل کے حل پر توجہ دے تاکہ ان کا معیار زندگی بلند اور جمہوریت پر اعتماد بحال ہو۔
میڈیا سیل مستقبل پاکستان
11-12-2024

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You