سندھ

بانئی ایم کیو ایم الطاف حسین کی اکلوتی بیٹی افضیٰ الطاف کا سیاست میں متحرک ہونے کا اعلان

*بانئی ایم کیو ایم الطاف حسین کی اکلوتی بیٹی افضیٰ الطاف کا سیاست میں متحرک ہونے کا اعلان*

*الطاف حسین کی صاحبزادی افضیٰ الطاف جلد پاکستان آرھی ہیں*

*بانئی متحدہ قومی موومنٹ کی بیٹی پاکستانی سیاست میں حصہ لیں گی*

*پاکستان میں ایم کیو ایم پاکستان سیاسی جماعت کی کمان سنبھالیں گی*

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) بانئی ایم کیو ایم کی صاحبزادی افضیٰ الطاف پاکستان کی سیاست میں جلد حصہ لیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بانئی متحدہ قومی موومنٹ نے اپنی بیٹی کو ملکی سیاست میں شامل کرنے کیلئے لندن سے کراچی بھیجنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق الطاف حسین کی صاحبزادی افضیٰ الطاف جو لندن میں ہی مقیم ہیں اور وہیں پر انہوں نے اپنی تعلیم مکمل کرلی ہے، انہوں نے اپنے والد کی جگہ سیاست کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جو کراچی میں اپنے والد الطاف حسین کے آبائی حلقہ عزیز آباد کے علاقے سے الیکشن لڑیں گی۔ وہ پاکستان میں ایم کیو ایم پاکستان کے پلیٹ فارم سے سیاست کریں گی اور ایم کیو ایم پاکستان کی کمان سنبھالیں گی جنکی پاکستان آمد کا ایم کیو ایم پاکستان باقاعدہ جلد اعلان کریگی اور انکا پاکستان پہنچنے پر بھر پور استقبال کیا جائیگا۔ بانئی ایم کیو ایم الطاف حسین کی صاحبزادی افضیٰ الطاف کی پاکستان آمد آئندہ چند ماہ میں متوقع ہے۔

{"remix_data”:[],”remix_entry_point”:”challenges”,”source_tags”:["local”],”origin”:”unknown”,”total_draw_time”:0,”total_draw_actions”:0,”layers_used”:0,”brushes_used”:0,”photos_added”:0,”total_editor_actions”:{},”tools_used”:{},”is_sticker”:false,”edited_since_last_sticker_save”:false,”containsFTESticker”:false}

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You