اہم خبریںشوبز

بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ نے گھر میں پھندہ لے کر خود کشی کر لی

لاہور: (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکار سوشانت سنگھ نے گھر میں پھندہ لے کر خود کشی کر لی، کچھ روز قبل ان کی سابق مینیجر ڈیشا سالیان بھی اپنے گھر میں‌ مردہ پائی گئی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سوشانت سنگھ نے اپنا شوبز کیریئر ‘کس دیش میں ہے میرا دل’ نامی ٹی وی شو سے شروع کیا تھا اور پویتر رشتہ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچ گئے تھے۔ رپورٹس کے مطابق پولیس کو اطلاع ملی کہ ان کی لاش گھر میں پھندے سے لٹکی ہوئی ملی ہے، پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تفتیش کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ سوشانت کی سابق مینیجر ڈیشا سالیان کی بھی 5 روز قبل لاش ملی تھی۔ اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ آیا دونوں خودکشیوں میں کوئی باہمی تعلق موجود ہے، جواب آنے والا وقت ہی دے گا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You