اہم خبریںسندھ

بارش سے سندھ کے مختلف علاقوں سمیت کراچی میں بھی خطرہ ہے۔مراد علی شاہ

بارش سے سندھ کے مختلف علاقوں سمیت کراچی میں بھی خطرہ ہے۔مراد علی شاہ

بھارت اور بنگلا دیش سے بننے والا سسٹم 2 دن سے سندھ میں برس رہا ہے جس کے سبب سب سے زیادہ بارش تھرپارکر میں ہوئی۔وزیراعلیٰ سندھ

ٹھٹھہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بارش سے سندھ کے مختلف علاقوں سمیت کراچی میں خطرہ ہے۔سجاول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بھارت اور بنگلا دیش سے بننے والا سسٹم 2 دن سے سندھ میں برس رہا ہے جس کے سبب سب سے زیادہ بارش تھرپارکر میں ہوئی۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کل سے تھرپارکر، سجاول، ٹھٹھہ، عمرکوٹ، شہید بینظیرآباد کے اضلاع میں زیادہ خطرات ہیں جب کہ دریا کے دوسری طرف اضلاع کیرتھر رینج، قمبر شہداد کوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو  اور جامشورو میں بھی خطرہ ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں بھی خطرہ ہے، اس سلسلے میں میٹنگ کرتا رہا ہوں، ہر ضلع میں اپنے کابینہ کے لوگ فوکل پرسن مقرر کیے ہیں، دریائے سندھ میں بہاؤ تیز ہے،کراچی سے دیکھتا  آرہا ہوں ہر جگہ صورتحال مینج اور انڈر کنٹرول ہے تاہم  بدین میں کچھ شکایت ہے جسے حل کریں گے۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You