اہم خبریںخیبرپختون خواہ

باجوڑ: جرگے کی جانب سے ایف ایم ریڈیو پر خواتین کی ٹیلی فون کالز پر پابندی، کیوں

خیبر پختونخواہ کے ضلع باجوڑ میں ایک مقامی جرگے نے خواتین کی جانب سے مقامی ایف ایم ریڈیو کی ٹیلی فون کالز پر پابندی عائد کرتے ہوئے خلاف ورزی کرنے والوں کو دس ہزار جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق باجوڑ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی سرکردہ شخصیت اور خیبر پختونخواہ سے پارٹی کے نائب صدر اخونزادہ چٹان ضلع میں شمالی ایم ریڈیو چلا رہے ہیں۔ نیا دور میڈیا کی تحقیقات کے مطابق ایف ایم چینل میں کام کرنے والے اکثر RJs یا تو تعلیم یافتہ نہیں یا پھر ریڈیو میں کام کرنے کی بنیادی تربیت سے عاری ہیں جن کی وجہ سے وہ ریڈیو پروگرام میں اکثر غیر اخلاقی گفتگو کردیتے ہیں جن پر ماضی میں بھی اعتراضات ہوئے۔

نیا دور میڈیا کے تحقیقات کے مطابق ریڈیو میں جو خواتین ٹیلیفون کالز کرتی ہیں ان کے نمبر لیک کرکے پھیلائے جاتے ہیں اور حال ہی میں ایک آڈیو کال لیک ہوئی جن میں مقامی ریڈیو کے RJ نے غیر اخلاقی گفتگو ایک مقامی خاتون سے کی ہے جس کی وجہ سے یہ مسئلہ پیدا ہوا۔

باجوڑ میں رہائش پذیر صحافی بلال یاسر نے نیا دور میڈیا کو بتایا کہ بنیادی طور پر ریڈیو میں تربیت کا کوئی طریقہ کار نہیں جن کی وجہ سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا جو ریڈیو کے لئے اشتہارات لاتا ہے وہی پروگرام کا میزبان بن جاتا ہے اور اسی کیس میں بھی کچھ ایسا مسئلہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ باجوڑ کی لڑکیاں ملک کی مختلف درسگاہوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہیں اور یہاں کی لڑکیاں مختلف مکاتب میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ ایسا نہیں ہے کہ باجوڑ کے لوگ تنگ نظر یا خواتین کے خقوق کے خلاف ہیں مگر بنیادی مسئلہ یہی ہے کہ ان چھوٹے چھوٹے مسائل سے پھر دشمنیاں اور غیرت کے نام پر قتل جیسے واقعات سامنے آتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ ریڈیو کو ایک اچھا ادارہ بنانے کے لئے مقامی میزبانوں کی تربیت ضروری ہے تاکہ ریڈیو کے ذریعے سماج میں تبدیلی آسکے۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقامی عمائدین کے ساتھ جرگہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ضلعی انتظامیہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی کسی سے بنیادی انسانی حقوق چھین نہیں سکتا۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You