اہم خبریںپاکستان

باجوڑ: افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ، حوالدار تنویر شہید، ایک جوان زخمی

لاہور: افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے حوالدار تنویر شہید اور ایک جوان زخمی ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق افغانستان سے دہشت گردوں نے باجوڑ کے علاقے میں اندھا دھند فائرنگ کی، پاک سرزمین کی حفاظت پر مامور حوالدار تنویر جام شہادت نوش کر گئے، زخمی ہونے والے جوان کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

Terrorists fired from across on #Pakistan Army post along PAK- Afg Border in #Bajaur. Resultantly Havaldar Tanveer embraced Shahadat while one soldier got injured. pic.twitter.com/1RqzEjqWzE

— DG ISPR (@OfficialDGISPR) October 14, 2020
واضح رہے کہ افغانستان سے دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعات ماضی میں بھی رونما ہوتے رہے ہیں، گزشتہ ماہ پاک فوج کے سپاہی صابر شاہ بھی بارڈر پار فائرنگ واقعے میں درجہ شہادت پر فائز ہوئے تھے۔ پاکستان کے بار بار احتجاج کے باوجود افغان حکومت اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھا رہی، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت افغانستان میں ہونے والے امن منصوبے کے خلاف اور اس حوالے سے پاکستانی کردار سے خائف ہے، اس طرح کی دہشت گرد کارروائیوں میں ماضی میں بھارت کے ملوث رہنے کے ثبوت ملتے رہے ہیں۔

Mehr Asif

Chief Editor Contact : +92 300 5441090

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

I am Watching You