BBC Urdu TV

اے ڈی اے ریگولر و پرائیوٹ سال دوئم و باہم سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان، جامعہ کراچی

*اے ڈی اے ریگولر و پرائیوٹ سال دوئم و باہم سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان، جامعہ کراچی*

کراچی (رپورٹ : جاوید صدیقی) نااظم امتحانات جامعہ کراچی کے مطابق ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس (اے ڈی اے) ریگولر و پرائیوٹ سال دوئم و باہم سالانہ امتحانات برائے 2022 ء کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔ نتائج کے مطابق اے ڈی اے ریگولر کے امتحانات میں اقراء حفاظ ڈگری کالج کی عروبہ بنت شاہد ستار سیٹ نمبر 425896 نے 820 نمبرز کے ساتھ پہلی، عائشہ سمیع بنت محمد سمیع الزماں سیٹ نمبر 425887 نے 813 نمبرز کے ساتھ دوسری اور نیہا مسعود بنت محمد مسعود خان غوری سیٹ نمبر 425890 نے 806 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں 5742 طلباوطالبات شریک ہوئے، 839 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 1348 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیا گیا۔کامیابی کا تناسب 38.09 فیصد رہا۔ اے ڈی اے پرائیوٹ کے امتحانات میں شازمہ محمود بنت محمود رحیم بھٹا سیٹ نمبر 575868 نے 789 نمبرز کے ساتھ پہلی، مدیحہ بنت حاجی اسماعیل سیٹ نمبر 575167 نے 759 نمبرز کے ساتھ دوسری اور قرۃ العین بنت عبدالرحمن سیٹ نمبر 576236 نے 741 نمبرز کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانات میں 2402 طلباوطالبات شریک ہوئے، 312 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 559 طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قرار دیا گیا۔ کامیابی کا تناسب 36.80 فیصد رہا۔

Exit mobile version