اے سی آفس پنڈدادنخان میں ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد
پنڈدادن خان وزیر اعلٰی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر اے سی آفس پنڈدادنخان میں ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد
پنڈدادن خان عوامی و سماجی حلقوں نے شہر بھر میں ناجائز تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف شکایات اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کے سامنے پیش کی
پنڈدادن خان کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکوکارا نے ریونیو سے متعلق عوام کے مسائل سنیں اور انکے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے
پنڈدادن خان اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکوکارا نے اس موقع پر اشٹام فروش کو کمپیوٹرائزڈ کارڈ بھی تقسیم کیے
پنڈدادن خان اے سی آفس پنڈدادنخان میں ہر ماہ کی پہلی تاریخ کو حسب روایت ریونیو سے متعلقہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکوکارا نے عوام کے مسائل سنے اور متعدد معاملات پر ان کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے کھلی کچہری میں تحصیلدار،نائب تحصیلدار اور پٹواریوں سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی سماجی کارکن ملک مصطفیٰ مٹھو نے اس موقع پر کہا کہ کھلی کچہری کا انعقاد اوپن ہونا چاہیے اور اس کچہری کے بارے میں ایک سے دو دن پہلے عوام میں تشہیر ہونی چاہیے اس موقع پر ملک مصطفیٰ مٹھو نے کہا کہ اشٹام فروشوں کے بھی ریٹ فکس ہونے چاہیے 100 روپے کا اشٹام 500 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جس سے غریب آدمی کے مسائل میں مزید اضافہ ہو رہا ہے اس موقع پر مشہور پراپرٹی ڈیلر لیاقت صاحب نے کہا کہ شہر بھر کی مین سٹرکوں پر ناجائز تجاوزات کی بھرمار ہے دکانوں اور گھروں کے مالکان نے اپنی حدود سے باہرچھ چھ فٹ کے ٹھرے اور سیڑھیاں بنا رکھی ہیں جس سے ٹریفک کی روانی اور عوام کو گزرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان میاں مراد حسین نیکوکارا نے سائلین کو یقین دلایا کہ شہر بھر سے ناجائز تجاوزات کا فوری خاتمہ کیا جائے گااور ریونیو سے متعلق جتنے بھی مسائل ہیں ان کے فوری حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے کھلی کچہری کے اختتام پر اشٹام فروش لائسنس ہولڈر کو کمپیوٹرائز کارڈ بھی تقسیم کئے گئے اور اشٹام سے متعلق ریٹ کو بھی فوری طور پر پر کنٹرول کرنے کے احکامات جاری کیے گئے
پنڈدادن خان نیئر اعوان