اسلام آباد: ای سی سی نے سٹیل ملز کے تمام ملازمین کو فارغ کرنے کی منظوری دے دی۔ ای سی سی کے مطابق سٹیل ملز کے ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک دیا جائے گا۔
مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا، ای سی سی نے مختلف محکموں کی سپلیمنٹری گرانٹس کی منظوری دے دی۔ ویسٹرن بارڈر مینجمنٹ کیلئے 8 ارب 84 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی، یہ رقم سول آرمڈ فورسز کی استعداد کار بہتر بنانے پر خرچ کی جائے گی۔
اسی طرح ایف بی آر کیلئے 20 کروڑ روپے کی تکنیکی گرانٹ بھی منظور کی گئی۔